چیف جسٹس ثاقب نثار نے علیمہ خان کے خلاف کارروائی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔
لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان میں بیرون ملک اثاثوں کے کیس کی سماعت کے دوران کمشنر اِن لینڈ ریونیو نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دبئی کے فلیٹ پر ایمنسٹی نہیں لی، اس حوالے سے میڈیا پر غلط رپورٹ چلائی جارہی ہے، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے علیمہ خان کے خلاف کارروائی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیداد اور ایمنسٹی لینے کی تفصیلات سربمہر لفافے میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔