سیف سٹیز اتھارٹی اورنیشنل بنک آف پاکستان کے مابین الیکٹرانک چالان کی ادائیگی بارے معاہدہ طے پا گیا
الیکٹرانک چالان منصوبے میں اہم پیش رفت،سیف سٹیز اتھارٹی اورنیشنل بنک آف پاکستان کے مابین الیکٹرانک چالان کی ادائیگی بارے معاہدہ طے پا گیا جس کے تحتشہری17دسمبر سے صوبہ بھر میں نیشنل بنک آف پاکستان کی تمام شاخوں میں ای چالان کا جرمانہ ادا کرسکیں گے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اورNBPکے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ شاہد سعید کی قربان لائن ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران نیشنل بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر، سینئر وائس پریزیڈنٹ ، ریجینل ہیڈ اور ڈویلپمنٹ ہیڈ بھی موجود تھے۔