جیل بھیجنے اور لٹکانے کا کہنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید آمد شاہ نے عمران خان کے سودنوں میں ڈالر142روپے تک جاپہنچا ہے ،قرض میں تیرہ ہزارارب روپیکا اضافہ ہوچکا ہے،ہمارے حکمران بیرون ملک جاکرکہتے ہیں کہ پاکستان میں سب چور ہیں،ہماری خواہش ہے کہ پاکستان ترقی کرے، پاکستان کوکس نے تباہ کیا کس نے اس حال تک پہنچایا سب کو پتہ ہے ۔عمران خان نے پاکستانی قوم کومہنگائی کاتحفہ دیا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آئی بی اے میں منعقد تقریب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ طاقت کے مظاہرے سے کبھی معیشت ٹھیک نہیں ہوتی،ہم نے ہروقت یہ بات کی کہ ہم ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں کہ اہلیہ بار بار بتاتی ہیں کہ تم وزیراعظم ہو،،آؤ مل کر بیٹھتے ہیں پھر دیکھیں کیسے ملک آگے بڑھتا ہے ،دیکھا جائے کہ کس نے پاکستان کو تباہ کیا کرپشن کی بنیاد ڈالی،وزیراعظم کہتے ہیں کہ اہلیہ بار بار بتاتی ہیں کہ تم وزیراعظم ہو،انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میرا گواہ ہے کہ ایک انچ پر قبضے میں یا میری فیملی نے قبضہ کیا ہوا،میں نے تو اربوں پراپرٹی خالی کراکر اداروں کو دی ہے ،خورشید شاہ نے اداروں کے حوالے کی جانے والی پراپرٹی بھی گنوا دی ہے ، سیاستدانوں کاچہرہ خراب کرکے پیش کیا جارہا ہے،چیف جسٹس صاحب مجھے بلائیں ،مجھ پر ثابت ہوجائے تومیں چلا جاؤں گا،میرے اوپر ثابت نہ ہو تو جس نے الزام لگایا ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے، الزام سے میری بدنامی ہوئی ہے کس کس کے سامنے وضاحت کروں گا،چیف جسٹس میری باتوں پر توجہ دیتے ہیں مجھے بلانے کی بات پر توجہ دیں،جیل بھجوادوں گا، لٹکا دوں گا کہنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم اب تک کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں،سکھر میں 10 ارب روپے کی اراضی قبضہ مافیا سے چھڑائی ہے،کوئی شخص ثابت نہیں کرسکتا کہ ایک انچ زمین پر قبضہ کیا ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ مجھے طلب کریں ۔