حکومت کا انحصار صرف دعووں اور بیانات پر ہے,ڈالر کی قیمت بڑھنے کی تحقیقات ہونی چاہیں،رہنمامسلم لیگ(ن) محمد زبیر
کراچی: مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر کہتے ہیں کہ ایک دن میں ڈالرکی قیمت 11 روپے کبھی نہیں بڑھی، انھوں نےکہا کہ چند لوگ اپنی مرضی سے کرنسی کی ویلیو متعین کر رہے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی تحقیقات ہونی چاہییں۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو معیشت کی سمجھ دیر سے آتی ہے، کپتان کو اب سمجھ آ گئی ہوگی کہ دھرنے سے ریاست کو کس نوعیت کے نقصانات ہوئے، تحریک انصاف حکومت نے ڈالر کی قیمت کیساتھ کھلواڑ کیا۔سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کا انحصار صرف دعووں اور بیانات پر ہے، ایک کروڑ نوکریاں ملیں گے نہ 50 لاکھ گھر بنیں گے۔