ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا:محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوںمیں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں انتہائی سردرہے گا۔تاہم پنجاب کے میدانی اورسندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھندچھائی رہنے کا امکان ہے۔