اجتماعی اقدامات سے ایڈز کے مرض کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے: عثمان بزدار
ایچ آئی وی (ایڈز) سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایڈز ایک مہلک مرض ہے،اس بیماری سے بچاؤ کیلئے احتیاط لازم ہے،صحت مند زندگی بسر کرنے کے مثبت رویوں کو اختیار کرکے اس موذی مرض سے محفوظ رہا جاسکتاہے،ایڈز سے بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر کیلئے شعور اجاگر کرنے کیلئے موثر آگاہی مہم سے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کیساتھ سوشل میڈیا پر بھی اس ضمن میں موثر آگاہی مہم چلانا وقت کا تقاضا ہے،ایڈز کی روک تھام کیلئے حکومت کیساتھ سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی،مشترکہ کاوشوں اوراجتماعی اقدامات سے ایڈز کے مرض کو بہت حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔