ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے: بلاول بھٹو
یومِ سندھی ثقافت پراپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت پورے ملک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،سندھی ثقافت قدیم انڈس سویلائیزیشن و اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج ہے،سندھی ثقافت وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے،پاکستانی قوم خوش نصیب ہے کہ اس کی کثیر رنگی ثقافت اعلیٰ خوبیوں، زندگی سے بھرپور اور قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد ہے،نوجوان "اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں" کے نعرے تلے سندھی ثقافت کو دنیا بھر میں روشناس کرائیں۔