دورہ پاکستان،پی سی بی کا کرکٹ ساؤتھ افریقہ سے رابطہ،مثبت جواب کےلیے پرامید

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کےمطابق کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چار رکنی سیکورٹی وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھااور وفد نے راولپنڈی ،کراچی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا تھا جس کے بعد ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کرکٹ ساوتھ افریقہ سے رابطہ کیا ہے اور پی سی بی کرکٹ ساوتھ افریقہ کے مثبت جواب کے لیے اگلے دس روز میں پرامید ہے، باضابطہ گرین سگنل کے بعد پی سی بی سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ برس جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور دورہ کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلےجائیں گے،پی سی بی اور ساؤتھ افریقہ کرکٹ کے درمیان سیریز کے شیڈول پربات چیت مکمل ہوچکی ہے،ٹیسٹ میچز کراچی اور لاہور جبکہ ٹی ٹونٹی میچز راولپنڈی میں متوقع ہیں۔