برازیل ،ایمازون جنگلات : 12سال میں درختوں کی کٹائی میں خطرناک اضافہ
تفصیلات کے مطابق ایمازون کے جنگلات دنیا کے لیے آکسیجن کا ایک بڑا ذریعہ ہیں، گذشتہ ایک سال میں برساتی جنگلات کا کل 1،0881 مربع کلومیٹر (4،281 مربع میل) تباہ ہوا تھا ، جو پچھلے سال سے 9.5 فیصد اضافہ ہے۔ ایمازون کے جنگلات کاربن کے اخراج کو ذخیرہ کرکے گلوبل وارمنگ میں کمی لاتے ہیں اور ان درختوں کے کاٹنے سے دنیا کے ماحول پر تباہ کن اثرات پڑ سکتے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق جنوری 2019 میں برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے عہدہ سنبھالا ، جس کے بعد سے برساتی جنگلات کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ برازیلین صدر نے برساتی جنگلات کے علاقوں میں زرعی اور کان کنی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ، جس کے نتیجے میں جنگلات کی کٹائی میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ برس جنگل میں 7،600 مربع کلومیٹر پر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی ۔