تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بھاری دل کے ساتھ کیا:شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بھاری دل کے ساتھ کیا،میری طلبہ سے گزارش ہے کہ یہ وقت چھٹیوں کی طرح مت گزاریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم نے تعلیمی ادارے کورونا کیسز میں تیزی سے بڑھنے پر بند کیے،تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بھاری دل کے ساتھ کیا،میری طلبہ سے گزارش ہے کہ یہ وقت چھٹیوں کی طرح مت گزاریں،طلبہ اپنے نصاب کو دوبارہ پڑھیں، ہوم ورک کریں اور طلبہ اپنی پڑھائی زیادہ سے زیادہ کریں۔