بھارتی جارحیت، مقبوضہ وادی میں 15 معصوم کشمیریوں کی شہادت

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت اور درندگی تاحال برقرار ہے، قابض فورسز نے گزشتہ ماہ(نومبر) کے دوران 15 کشمیریوں کو شہید کیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں ماہ نومبر کے دوران بھی بھارتی جارحیت عروج پر رہی۔ نومبر میں قابض بھارتی فورسز کی جارحیت سے 15کشمیری شہید جبکہ پرتشدد کارروائیوں میں97کشمیری زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے 31کشمیریوں کو گرفتار کیا اور متعدد مکانات بھی گرائے۔