سعودی ایئرلائن نے بڑا اعلان کردیا
ریاض: سعودی ایئرلائن ‘السعودیہ’ نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے جہاز ممکنہ طور پر تیار ہونے والی کروناویکسین دیگر ممالک سے اپنے وطن لانے کے لیے تیار ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق السعودیہ کارگو کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمر حریری نے یقین دہائی کرائی ہے کہ ہمارے کارگو طیارے باہر سے کروناویکسین لاسکتے ہیں، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماڈل کارگو ویلیج کرونا ویکسین وصول کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔