ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنانے کا مشن، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
لاہور: پنجاب حکومت صوبے میں ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہوگئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اس دوران محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی اور معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ عثمان بزدار نے 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کاڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کردی، پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عالمی معیار کابس ٹرمینل بنانے کی منظوری دے دی اور کہا نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا، فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔ VDO.AI اجلاس کے دوران پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی۔ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔