جولائی تا نومبر میں ریکارڈ ٹیکس جمع

ترجمان بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی تا نومبر 5 ماہ کے دوران 1686 ارب کا ٹیکس جمع کیا جبکہ جولائی تا نومبر ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 1670 ارب تھا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 16 ارب روپے کا زیادہ ٹیکس جمع کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ماہ نومبر میں 348 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ ماہ نومبر میں ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 346 ارب روپے تھا،ماہ نومبر میں مقررہ ہدف سے 2 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع ہوا۔