حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے کو تیار نہیں:مولانا فضل الرحمان
جمیعت علمائےاسلام (ف)کے سربراہمولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے ملتان جلسہ کی کامیابی پر اظہار خیال کیا اورملاقات میں گرفتار کارکنان اور رہنماوں کی رہائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جمیعت علمائےاسلام (ف)کے سربراہمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اہلیان ملتان کا مقروض رہوں گا،ملتان کی عوام نے بھی سلیکٹیڈ کو ریجیکٹ کردیا ہے،پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،یوسف رضاگیلانی کے بیٹوں نے محاذ پر جا کرخدمات سرانجام دیں،پی ڈی ایم کا یہ نظام آگے بڑھتا رہے گا،اب ہماری نظریں تیرہ دسمبر کےلاہورجلسے پرہوں گی،8دسمبر کو پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا،جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے ہو گی،لانگ مارچ ہماری تحریک میں ایک آخری آپشن ہے،سربراہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے پر عمل کریں گے۔