پاک چین اقتصادی راہداری کو بھارت سبوتاژ کرنا چاہتا ہے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، پاک چین اقتصادی راہدری کو بھارت سپوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی سے چینی وزیردفاع وئی فینگ ہی نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، صدر مملکت نے چین کی معاشی ترقی اور کروناوائرس کے خلاف اقدامات کی تعریف کی۔