شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست، پنجاب حکومت کا انکار
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کے لیے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کی جانب سے محکمہ پنجاب کو درخواست دی گئی ہے، جسے نامنظور کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے، پیرول پر رہائی میں توسیع دینا حکومتی پالیسی میں نہیں ہے، شہباز شریف کو والدہ کی تدفین کے لیے ریلیف دیاگیا تھا، اب سیاسی گٹھ جوڑ کے لیے رہائی میں توسیع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔