مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم ہوگئی، وہ یکم دسمبر(آج) سے صرف ہیڈکوچ کی تنخواہ وصول کیا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق 30 نومبر کو دہری ذمہ داری کی مدت پوری ہونے کے ساتھ مصباح الحق چیف سلیکٹر کی ذمہ داریوں سے باقاعدہ طور پر آزاد ہوگئے ہیں، مذکورہ عہدے کی مدت ملازمت آج ختم ہوگئی۔ مصباح الحق اب بطور ہیڈکوچ تنخواہ وصول کیا کریں گے۔ صوبائی کوچز پر مشتمل قومی سلیکشن کمیٹی بھی ختم ہوگئی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سلیکشن پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔