Waqt News
Wednesday | March 03, 2021
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • امریکاکا 2 ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
  • پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج کامیاب ہوچکی ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • کسی کو اغوا نہیں کیا ،تحریک انصاف کے 2ارکان خودہمارے ساتھ آئے۔  سہیل انور 
  •  ملک بھر میں کورونا وائرس سےمزید75 مریض انتقال کر گئے
  • طرز حکمرانی: چینی صدر کی کتاب کا 17 ممالک میں ترجمہ
  • ’ایم کیو ایم کو 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی‘
  • سینیٹ انتخابات: پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا گیا
  • رہنماپی ٹی آئی فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست سےمستعفی ہوگئے
  • فیصل واوڈا کا حفیظ شیخ کے متعلق بڑا دعویٰ
  • سینیٹ الیکشن: ووٹ ڈالنے سے پہلے حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کی ملاقات
  • فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
  • چھ دیر کی بات ہے اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ ہی جیتیں گے، شیخ رشید
  • حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 5 افراد زخمی
  • متحدہ عرب امارات کے پہلے ایلچی اسرائیل پہنچ گئے
  • سعودی ولی عہد کے خلاف جرمنی میں خاشقجی قتل کی شکایت درج
  • سعودی عرب کا غیرملکی ورکرز کی اجتماعی رہائش کے حوالے سے بڑا اعلان
  • الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا
  • مہنگائی نے عوام کو کفن پہنانے پر مجبورکردیا ہے, لیکن حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے روز آئینی ترامیم اور مزید قرضے لے رہے ہیں : اختر مینگل
  • یہ اپنےممبران کوسنبھالیں, ووٹ مانگناہماراحق ہے: یوسف رضا گیلانی
  • ریاست کا پیسا رشوت کے طور پر عمران خان استعمال کررہے ہیں : بلاول بھٹو زرداری
  • بیٹے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یوسف گیلانی کو نااہل کیا جانا چاہیے: معاون خصوصی شہباز گل
  • آرمی چیف کا جنوبی و شمالی وزیرستان اضلاع کا دورہ، آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ، سماجی، اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
  • یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان: علی حیدرگیلانی ویڈیومیں ارکان کوووٹ ضائع کرنےکاطریقہ بتارہےہیں, فوادچودھری
  • کل حق سچ کی فتح اور پی ڈی ایم کی رسوائی تاریخ کا حصہ بنے گی: فردوس عاشق اعوان
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دے دی
  • اپوزیشن کی جانب سے پیسے اور لالچ کے باوجود سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے : وزیراعظم
  • ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا ہے ،میراضمیرمطمئن ہےکوئی غلط کام نہیں کیا: علی حیدرگیلانی
  • پی ایس ایل 6 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ جاری
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی گھبراہٹ نہیں ۔ سینیٹر شبلی فراز

Dec 01, 2020 | 23:39 11:39 PM, December 01, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی گھبراہٹ نہیں ۔ سینیٹر شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہے کہ بڑے جلسوں کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواست دائر ہونی چاہیے ، اپوزیشن کے جلسوں  سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے ،لاہور میں جلسے پر بدستور پابندی ہے لیکن روکا نہیں جائے گا  تاہم جلسہ، منتظمین اور قائدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھو ں نے منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد پی آئی ڈی میڈیا سنٹر میں  وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں14 نکات پر بات ہوئی, اجلاس میں راوی ریور اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ دونوں منصوبوں سے تعمیرات کے شعبے کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ دونوں منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ بنڈل آئی لینڈ منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے سندھ کو فائدہ ہوگا , وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی منظوری دیتے ہوئے اس کے لیے 15 کروڑ ڈالر روپے مختص کر دئیے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں سردی میں گھریلوصارفین کو گیس کی فراہمی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور گیس لوڈ مینجمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ آئندہ اجلاس میں طلب کی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر چل رہی ہے ۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران جلسے ، جلوس صحت عامہ کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں ۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا,عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ جلسے جلوس نہیں کیے جاسکتے۔ عدالتی احکامات کے باوجود اپوزیشن نے جلسہ کیا ۔ ملتان جلسے کیلئے تین ہزار لوگ سندھ سے  لائے گئے تھے ۔ ن لیگ کا زہر آلود لہجہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اپنی کرپشن کے بچائو کیلئے ناٹک کررہے ہیں۔ کورونا کے باعث جلسے، جلوسوں پر پابندی کے باوجود  اپوزیشن عوام کو کورونا میں جھونک رہی ہے۔ اگر وباء کے دوران ضابطہ کار کی خلاف وری جاری رہی تو مسائل بڑھیںگے۔ ہم کسی کو جلسے کرنے سے نہیں روکیں گے ,عوام ان کا خود احتساب کریں گے، جلسہ، منتظمین اور قائدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھی ضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا،مریم نواز کی تقریر جھوٹ پر مبنی تھی, تاریخی جھوٹ سے عوام کو آگاہ کریں گے ,حکومت کسی بھی طرح اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ شبلی فراز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے پر بدستور پابندی ہے لیکن روکا نہیں جائے گا جبکہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پی ڈی ایم کے ملتان جلسے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کا ایک مظاہرہ تھا کیونکہ نہ تو ان کی تقاریر میں بہتری کی باتیں تھیں اور نہ ہی کسی غریب کے لیے پروگرام یا ذکربھی نہیں تھا۔   جو زہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں تھا اس سے بالکل ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ذاتی مفاد، اپنے خاندان اور اقتدار ے دوران جمع کی گئی اپنی غیر قانونی دولت کے دفاع میں ناٹک تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جلسے اور جلوس سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہوتی ہے کیونکہ ہم اتنے بڑے جلسے کر چکے ہیں اور شاید ہی کسی نے ہم سے بڑے جلسے کیے ہوں لیکن یہ جمہوری عمل نہیں ہے۔  اس وقت جلسے یا جلوس کی مخالفت کرنا اور پابندی لگانے کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وبا آئی ہوئی ہے اور کئی ممالک نے لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہسپتالوں میں محدود گنجائش ہے حالانکہ ہم نے پہلی لہر کے بعد طبی آلات، ہسپتال اور دیگر تمام انتظامات مناسب سطح پر لے آئے لیکن ہم 22 کروڑ آبادی ہیں۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اگر ایس او پیز کی اسی طرح خلاف ورزی جاری رہی، جس کا مظاہرہ اپوزیشن گاہے بگاہے کرتی رہتی ہے تو ایسے میں بڑا مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہی ہے کہ کووڈ کے دوران جلسے جلوس پر پابندی ہے اور کوئی بضد ہے کہ وہ عوام کو اس خطرے میں جھونکیں گے تو عوام اس کا حساب لیں گے۔اپوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ خود کو سیاسی قائدین کہتے ہیں تو پھر جان بوجھ کر لوگوں کو خطرے میں ڈالنا کہاں کی منطق ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی گئی اور شہر کو ایک اکھاڑا بنائے رکھا گیا جس سے جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور لوگوں کے وبا سے شکار ہونے کی ہمیں زیادہ فکر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نہ جلسوں سے گھبراتے ہیں اور نہ گھبرائیں گے، ان کے لاہور جلسے پر بھی نظر رکھیں گے لیکن اس وقت تک ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ جلسے پر پابندی ہے لیکن ہم انہیں نہیں روکیں گے اور جو جانا چاہے چلے جائیں، ہم دیکھیں گے ان کی حیثیت کیا ہے تاہم ان رہنماں کے خلاف کارروائی کریں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ یہ فساد کرے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ بڑی مشکل سے معیشت بحال ہورہی ہے، صنعتیں کھل رہی ہیں اور روزگار دوبارہ بحال ہو رہی ہے اور ایسے موقع وبا کو اس طرح پھیلا دینا نہ تو معیشت کے حق ہے اور نہ ہی ہمارے ہسپتال کا ڈھانچہ اتنے بڑے دبائو کو برداشت کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلی لہر سے بچ کر نکلے ہیں تو اس کی وجہ ایس او پیز پر عمل تھا ورنہ ہمارا حال ہی یورپ اور ہمسایہ بھارت جیسا ہوتا۔ملتان جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے مسلسل جھوٹ بولا ہے اور خاص طور پر مریم نواز نے جو باتیں کیں وہ جھوٹ پر مبنی تھیں اور انہوں نے جو تاریخی جھوٹ بولے ہیں وہ ہم اس سلسلے میں عوام کے سامنے لائیں گے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا ویکسئین مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا اس حوالے سے درجہ بندی کی گئی ہے ،سر فہرست ہیلتھ عملہ ہے ا ور یکسئین کی کھیپ منگوانے کے لئے کمپنیوں کو شارٹ لست کرلیا گیا ہے، 2021کی پہلی سہ ماہی میں  یہ محفوظ ویکسئین آئے گی ۔کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کی منظوری  دے دی گئی ہے ۔ ویکسین کے پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکز کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا انجکشن کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔  ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی شفافیت کے لیے ایک کمیٹی بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

سعودی ولی عہد کے خلاف جرمنی میں خاشقجی قتل کی شکایت درج
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • سعودی ایئرلائن نے بڑا اعلان کردیا

    Dec 01, 2020 | 12:27
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان, 4 روپے فی لیٹر ...

    Dec 01, 2020 | 00:37
  • تیل اور گیس کی ایک اور دریافت

    Dec 01, 2020 | 17:35
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

    Dec 01, 2020 | 21:14
متعلقہ خبریں
  • وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ن لیگ کی غنڈہ ...

    Feb 20, 2021 | 14:20
  • پی ڈی ایم سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی،شبلی فراز

    Feb 06, 2021 | 16:02
  • اپوزیشن کی حسرتیں ، سازشیں دم توڑ گئیں،شبلی فراز

    Feb 01, 2021 | 13:29
  • اپوزیشن پرانا پاکستان چاہتی ہے جہاں ضمیر بیچے جاتے ...

    Feb 13, 2021 | 15:07
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group