بیروزگار نوجوان کی شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی

کراچی: راشد منہاس روڈ پر واقع لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل سے بے روزگار نوجوان نے چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ے راشد منہاس روڈ پر واقع لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل سے 30 سالہ زہیر حسین ولد محمد ہاشم عابدی نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، اس دلخراش واقعے کودیکھ کر خریداری کے لیے آنے والے افراد کی چیخیں نکل گئی، جب کہ وہاں موجود درجنوں افراد وہاں سے چلے گئے۔جائے وقوعہ پر موجود کچھ افراد نے اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔پولیس افسر نے نوجوان کی خودکشی کا ممکنہ سبب بے روزگاری کو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا,