بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر ایک آزاد جمہوری ملک بن گیا
بریج ٹاؤن: کیریبین ملک بارباڈوس برطانوی بادشاہت سے نکل کر ایک آزاد جمہوری ملک بن گیا جب کہ معروف گلوکارہ ریانا فینٹینی کو قومی ہیرو قرار دیدیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحر اقیانوس کے کنارے کیریبین خطے میں واقع ملک بارباڈوس نے برطانوی بادشاہت کو ترک کر کے جمہوری طرز حکومت کو اپنا لیا ہے۔ بارباڈوس نے برطانوی بادشاہت سے نکلنے کا اعلان برطانیہ سے آزادی کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔
بادشاہت سے نکلنے اور جمہوری نظام اپنانے کے اعلان کے بعد بارباڈوس کی گورنر اور جج سینڈرا میسن نے ریاست کی پہلی خاتون صدر کے طور پر دارالحکومت برج ٹاؤن میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔