بزدار حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران ایک او رسنگ میل عبور کر لیا
بزدار حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران ایک او رسنگ میل عبور کر لیا
پنجاب میں 12روزہ خصوصی مہم ریچ ایوری ڈور (RED) کے دوران ایک کروڑ 30لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا گیا
وزیراعلیٰ آفس میں ویکسی نیشن مہم میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور عملے کے اعزاز میں خصوصی تقریب
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی تھے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسروں او رعملے کو شیلڈز دیں
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کورونا ویکسی نیشن کاہدف پورا کرنے پر متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،ڈپٹی کمشنرز،چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ اور عملے کی کارکردگی کی تعریف
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آج سے ریچ ایوری ڈور (RED) مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان
دوسرے مرحلے کے دوران 2کروڑ سے زائد شہریو ں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی-عثمان بزدار
دوسرا مرحلہ 31 دسمبر تک جاری رہے گا-عثمان بزدار
یقین ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس، ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی -عثمان بزدار
کورونا پوری دنیا کے لئے چیلنج بن چکا ہے -عثمان بزدار
اب اومی کرون نامی وائرس دنیا بھر کے لئے خطرہ بن کر سامنے آیاہے۔ عثمان بزدار
وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین ہی موثر ذریعہ ہے-عثمان بزدار
زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسی نیشن لگانے کے لئے حکومت سرگرم عمل ہے-عثمان بزدار
پنجاب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ویکسی نیشن ٹارگٹ کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔ عثمان بزدار
ٹارگٹ کے حصول کا حصول یہ کام ویکسی نیشن ٹیموں کی لگن اور انتظامی افسروں کی کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ عثمان بزدار
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے ریچ ایوری ڈور مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 12اضلاع کا انتخاب کیا ہے۔عثمان بزدار
پاکپتن، نارووال، بھکر، ڈی جی خان، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، قصور،منڈی بہاؤالدین، چکوال، جہلم اور خانیوال کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرزہیلتھ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔عثمان بزدار
امید ہے کہ باقی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرزہیلتھ اور ویکسی نیشن ٹیمیں اگلے فیز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کریں گی۔ عثمان بزدار
پاپولیشن ویلفیئر، سکولز ایجوکیشن، اوقاف،آئی اینڈ سی اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔عثمان بزدار
میں ویکسی نیشن مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام ڈیپارٹمنٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔عثمان بزدار
مشکل حالات کے باوجود آپ سب نے ٹیم ورک کامظاہرہ کیا-عثمان بزدار
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس نہیں -عثمان بزدار
ڈینگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات بھی نتیجہ خیز ثابت ہورہے ہیں -عثمان بزدار
آپ سب کارخیر میں حصہ لے رہے ہیں،یہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے او رنیک نامی بھی-عثمان بزدار
کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمیشہ بھرپور سپورٹ کیا-یاسمین راشد
محکمہ صحت کے افسروں اور عملے نے دن رات ایک کر کے ٹارگٹ حاصل کیا-یاسمین راشد
سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ نے ریچ ایوری ڈور (RED) مہم کے تحت ویکسی نیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے