فٹبال ورلڈ کپ: تیونیشیا دفاعی چمپیئن کو شکست دینے کے باوجود ایونٹ سے باہر
فٹ بال ورلڈ کپ میں تیونیشیا کی ٹیم نے دفاعی چمپیئن فرانس کو 0-1 سے شکست دی لیکن وہ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے میں ناکام رہی جبکہ آسٹریلیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔قطر میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے دو میچ ہوئے جہاں آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل میں جگہ پائی جبکہ دفاعی چمپیئن فرانس پہلے ہی دوسرے مرحلے میں دواخل ہوچکی ہے۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں تیونیشیا اور فرانس کے درمیان مقابلہ ہو جہاں دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکیں۔فرانس کے لیے اس میچ میں جیت یا ہار سے کوئی فرق نہیں پڑنا تھا تاہم ٹیم جیت کی کوشش ضرور کی۔
تیونیشیا کی ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے لیکن 58 ویں منٹ میں وہبی خضری کی جانب سے کیا گیا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔مقررہ وقت تک صرف ایک ہی گول ہوا اور تیونیشیا نے 0-1 سے فرانس کو شکست دے دی۔