ایرانی عدالت نے اسرائیلی خفیہ تنظیم کا ساتھ دینے پر 4افراد کو سزائے موت سنادی۔
ایرانی عدالت نے اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کے ساتھ تعاون اور اغوا کی کارروائیوں کے الزام میں 4 افراد کو سزائے موت سنا دی۔ ایران کی خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان کو ایرانی سپاہ انقلاب اور وزارت انٹیلی جنس نے گرفتار کیا تھا۔ ان چار کے نام بھی بتائے گئے۔ مزید تین دیگر افراد کو مبینہ طور پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش، اغوا میں مدد اور ہتھیاروں کے غیر قانونی قبضے کے جرم میں 5 سے 10 سال کے درمیان قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔واضح رہے ایرانی حکام اکثر غیر ملکی بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کی انٹیلی جنس سروسز سے منسلک افراد کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہیں۔