پہلا ٹیسٹ میچ:انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ،پاکستان کے 4کھلاڑیوں کا ڈیبیو
ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ 10 بجے میچ کا آغاز ہوگا۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پاکستان مشکل حریف ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر بین اسٹوکس نے کہا کہ میچ کے لیے پُرجوش ہیں ، کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی نظر آرہی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لیونگسٹن ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں آج کا میچ کھیلنے والوں کو پریکٹس کرتے دکھایا گیا ہے۔2003 کے بعد پہلی بار ایک ٹیسٹ میچ میں 4 پلیئرز پاکستان کے لیے ڈیبیو کریں گے۔پاکستان کی جانب سے محمد علی، زاہد محمود، حارث رؤف اور سعود شکیل کو ٹیسٹ کیپ دے دی گئی ہے۔