نو سال بعد سزائے موت کے 5 اور عمر قید کے 2 ملزمان بری
لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کے مقدمے میںماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نو سال بعد سزائے موت کے پانچ اور عمر قید کے دو ملزمان کو بری کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیربھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سات ملزمان کی اپیل پر سماعت کی،عدالت نے نو سال بعد سات ملزمان کو بری کر دیا۔تحریری فیصلے کے مطابق موجودہ کیس میں گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوئی جبکہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا، ملزمان سے مال مقدمے کے طور پر کوئی اسلحہ وغیرہ ریکور نہیں کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اوکاڑہ پولیس نے 2013 میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ملزمان میں بنیامین، بابر، امتیاز، محمد ادیس، مشتاق الیاس، صغری بی بی اور حاجرہ بی بی شامل تھی جبکہ مقتولین میں میاں خان، بھائی خان اور زینت بی بی شامل ہیں۔