ایف بی آر, ٹیکس وصولی 15 فیصد اضافے کے ساتھ 26 کھرب سے زائد ہوگئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 26 کھرب 88 ارب روپے جمع کیے جو کہ مقرر کردہ ہدف سے صرف 8 ارب روپے زیادہ ہیں۔اسی دوران ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی۔جمعرات کو جاری کیے گئے عبوری اعداد و شمار کے مطابق محصولات کی وصولی میں 15 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 23 کھرب 30 ارب روپے کے جمع کیے گئے تھے۔ایف بی آر نے نومبر میں 5 کھرب ارب 38کروڑ روپے جمع کیے جو کہ 5 کھرب 37 ارب روپے کے متوقع ہدف سے زیادہ ہے، گزشتہ سال کے 480 ارب روپے کے مقابلے محصولات کی وصولی میں سالانہ 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔