کراچی کے علاقے لیاری لانڈھی میں گینگ وار کے دو ارکان اور سہراب گوٹھ میں ایک ڈاکو مقابلے میں مارا گیا۔۔
کراچی کے علاقے لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ ، دبئی چوک ، چاکیواڑہ، رانگیواڑہ میں متحارب گروپس میں ہونے والی فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے ملزم شاہ میر کو ہلاک کر دیا،اُس پر گیارہ سے زائد مقدمات درج تھے ۔ ملزم سے ایک کلاشنکوف بھی ملی۔ لیاری میں شدید فائرنگ کے دوران مساجد سے استغفار کے ورد کرنے کے اعلانات ہوتے رہے۔ لانڈھی لیبر اسکوائر میں آپریشن کے دوران ملزم صدیق عرف کمانڈو مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا جس سے ایک دستی بم اور کلاشنکوف ملی ہے۔ سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر پر لوٹ مار کرنے والے ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔