لاہور میں دھند کی وجہ سے بند موٹر وے کو کھول دیا گیا۔ شدید دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔
لاہور میں مسلسل تیسرے روز بھی دھند چھائی رہی،، شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے بعد رات گئے موٹروے بند کو کر دیا گیا تھا، جسے صبح کھول دیا گیا ہے، موٹر وے اور جی ٹیٰ روڈ پر دھند سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش سے متعدد پروازیں بھی منسوخ ہوئیں جس کے باعث مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور میں آئندہ تین روز تک مطلع ابرآلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔