امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے دہشت گردوں کے خلاف حکومت پاکستان کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں ۔پاک امریکہ اسٹریٹجک مذاکرات باہمی تعلقات بہتربنانے میں مدد دیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےرچرڈ اولسن نے کہا امریکہ عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں عملداری قائم کرنے کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔واشنگٹن میں حالیہ پاک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کے بارے میں ایک سوال پر امریکی سفیر نے اسے دوطرفہ تعلقات اور اشتراک عمل بڑھانے کی ایک کامیاب کوشش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوںفریقوں نے علاقائی مسائل پاکستانی معیشت کی ترقی اور خطے میں تنازعے کے بعد کی صورتحال پران مذاکرات میں غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کوتوانائی بحران سے نکالنے کے لیے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی کی پیداوارمیں بھی مدد فراہم کر رہا ہے ۔