الیکشن کمیشن نے NA-122لاہور میں ووٹوں کی منتقلی پر فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان کو ووٹوں تک رسائی کی اجازت دےدی
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں قائم بنچ نے این اے ایک سو بائیس لاہور سے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے حلقے سے شکست کھانے والے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو ووٹوں تک رسائی کی اجازت دے دی،،، جبکہ انتخاب کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کو مسترد کردیا گیا۔۔۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے پاس جا کر ریکارڈ کا معائنہ کیا جاسکتا ہے، ووٹوں کے رکارڈ تک رسائی کی اجازت آرٹیکل 19 اے کے تحت دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پیسےکےزور اورمیں نہ مانوں کی پالیسی پراداروں کاوقت ضائع کیا دھاندلی کا شور مچانے کے بجائے خیبر پی کے میں توجہ دیں،طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی خیبر پی کے میں نظر آچکی ہے، اگر وہ دھاندلی کی بجائےعوام کےحقوق کی بات کرتےتونتائج مختلف ہوتے۔۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی بہت سے کام کرنے ہیں ، عمران خان ہمارا وقت ضائع نہ کریں، عمران خان جاگ جائیں ورنہ انکی رہی سہی سیاست بھی ختم ہوجائےگی، اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان بیرونی فنڈزحکومت کےخلاف استعمال کررہےہیں، تحریک انصاف خیبر پی کے کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکی۔