ملک کے ہر کونے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، ہمارے بچوں کو دھمکا کر اسکول جانے سے روکنے والوں کو شکست دیں گے: نوازشریف

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار، مشیر قومی سلامتی،،، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،،ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے امور پر غور کیا گیا، جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمد سکیلئے اہم ہے،،، ملک کے ہر کونے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے حکومت کا عزم بلند ہے ، ہمارے بچوں کو دھمکا کر اسکول جانے سے روکنے والوں کو شکست دیں گے۔۔۔ پوری قوم کا دہشت گردی کے خاتمے کیلیے جذبہ غیر متزلزل ہے، امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں بےمثال ہیں