ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر میں چند مقامات پر جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں بیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔