پاک سویٹ ہوم میں طیبہ کے نام شام کا انعقاد کیا گیا
پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں 'ایک شام طیبہ کے نام' عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی سینئیر وکیل عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے، طیبہ کے معاملہ میں نچلی سطح سے کوئی امید نہیں تھی اس لیے سیدھا سپریم کورٹ گئے، زمرد خان کو تمام کاوش پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ طیبہ کی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ خوشی دیدنی تھی، اس موقع پر طیبہ نے خوبصورت نظم بھی گنگنائی، طیبہ کا کہنا تھا کہ وہ سویٹ ہوم میں بے پناہ پیار ملنے پر بہت خوش ہے پاکستان سویٹ ہوم کےچئیرمین زمرد خان کا کہنا تھا کہ طیبہ یہاں بہت پر اعتماد ہے، سپریم کورٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ طیبہ کی تعلیم و تربیت کا بہترین انتظام کیا جائے گااور میرا طیبہ کو بیرسٹر بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا سویٹ ہوم کا مستقل حصہ بننے کے بعد طیبہ کے ساتھیوں میں بهی خوشی پائی جا رہی ہے۔ جس کا اظہار ننھے فرشتوں نے ملی ترانوں پر جھوم کر بھی کیا،