سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا
سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کو راولپنڈی کارڈیالوجی سنٹر میں منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال میں جسٹس عظمت کی اینجیو پلاسٹی کی گئی اور ایک سٹنٹ بھی ڈال دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے فاضل جج کو ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی کارڈیالوجی سنٹر میں جسٹس شیخ عظمت کی تیمارداری بھی کی۔ واضح رہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید پانامہ کیس میں پانچ رکنی بنچ کا حصہ بھی ہیں،،،،