امریکی محکمہ خارجہ نےصدر ٹرمپ کے سفری پابندیوں سےمتعلق حکم نامے سے اختلاف کردیا
امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کے ہزار سے زائد اہلکاروں نےمہاجرین پرسفری بندش سے متعلق صدر ٹرمپ کے حکم نامے سے اختلاف کا اظہار کردیا ہے،،اور اختلافی دستاویز پر دستخط بھی کردیئے ہیں،،ان اہلکاروں کاموقف ہے،،کہ انتظامیہ کا یہ اقدام اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا،،اور ممکنہ طور پر مرضی کے خلاف ثابت ہوگا،،شام میں سابق امریکی سفیر رابرٹ فورڈ کاکہناتھا،،کہ اتنی بڑی تعداد میں دستخط غیرمعمولی واقعہ ہے،،جب کہ سابق معاون وزیرخارجہ برائے یورپی یونین لورا کینڈی کہتی ہیں،،امیگریشن حکم نامے سے اختلاف رکھنے والوں کی بڑی تعداد اس بات کا مظہر ہے،،کہ محکمے میں اس پالیسی پر شدید تشویش پائی جاتی ہے،اس پٹیشن کو ابھی تک باضابطہ طور پر پیش نہیں کیاگیا،،یاد رہے،،کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائسر نے کہناتھا،،کہ یہ امریکا کے تحفظ کامعاملہ ہے،،محکمہ خارجہ میں صدر ٹرمپ کے حکم نامے کی مخالفت کرنے والوں کو ساتھ دینا ہو گا،،یا پھر وہ چلیں جائیں،،