آندرے رسل پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
انسداد ڈوپنگ ٹریبیونل کے چیئرمین ہیو فلکنر کے مطابق آندرے رسل اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ آندرے رسل سے گزشتہ سال اینٹی ڈوپنگ قوانین کے مطابق دوہزار پندرہ میں تین مرتبہ ٹیسٹ نہ کروانے پر جواب طلب کیا گیا تھا، طلبی کے باوجود وہ ٹیسٹ کرانے اور جواب دینے میں ناکام رہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی دو مرتبہ چمپیئن بننے والی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ رہنے والے آندرے رسل ایک سال کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ آندرے رسل نے پاکستان سپرلیگ کے پہلے سیزن میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ابتدائی چمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، پابندی کے بعد انکی پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔