ہالی ووڈ کی تھرلر فلم' دی چیمبر' کی جھلکیاں جاری کر دی گئیں ہیں
ہدایت کار بین پارکر کی اس فلم کی کہانی خفیہ آپریشن پر نکلی امریکی سپیشل ٹیم سے متعلق ہے جو اپنے مشن کے دوران شمالی کوریا کے سمندر پھنس جاتی ہے،،، سمندر کی گہرائی میں پھنسی آبدوز پر دشمن فوج حملہ کر دیتی ہے، سنسنی سے بھرپور فلم میں جیمز آرٹیس، کرسچن ہلبرگ، جوہانس کونکی، ایلیٹ لیوی، جیمز میک آرڈلے اور شارلٹ سالٹ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ ہالی ووڈ کی تھرل فلم' دی چیمبر' رواں سال دس مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔