کراچی میں پولیس نے جنوری میں جرائم کے اعدادو شمار کی رپورٹ جاری کردی
سی پی ایل سی پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری میں اکتیس افراد کو قتل کیا گیا جن میں دو پولیس اہلکار اور چھ خواتین شامل ہیں, شہر میں بھتہ خوری کی سات وارداتیں رپورٹ کی گئیں, لوٹ مار کا بازار بھی گرم رہا۔ ڈھائی ہزار سے زائد شہریوں کو موبائل فون سے محروم کیا گیا, سترہ سو ستائیس شہریوں کی کاریں چوری اور ایک سو اکیس چھینی گئیں, بیس موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں, ایک سو تئیس موٹر سائکلیں چوری ہوئیں۔ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق شہرمیں اغوا برائے تاوان کی ایک واردات ہوئی, بینک ڈکیتی کی ایک واردات میں بیس لاکھ روپے لوٹے گئے, قانون کے رکھوالوں کیلئے تالا توڑ گروپ چھلاوا بن گیا, سی پی ایل سے نے نقب زنی کی واردتوں کو رپورٹ میں شامل نہیں کیا