آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ چھاؤنی کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےسیالکوٹ چھاؤنی کا دورہ کیا ,آرمی چیف سولہ بلوچ رجمنٹ گئے،جہاں انہوں نے حاضر اور سبکدوش افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد نے اسی بٹالین کی کمان کی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا یونٹ پروان چڑھنے کی بہترین جگہ ہے, یونٹ میں رہتے ہوئے افسران اور جوان پیشہ وارانہ چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں, آرمی چیف نے کہا کہ غازیوں کے جذبہ قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کی امنگوں پر پورا اتری ہے