ہماری پولیس کیخلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے, خیبرپختونخوا میں جرائم سب سے کم ہوئے، وزیراعلٰی کے پی پرویزخٹک
وزیراعلٰی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور پی ٹی آئی ترجمان فوادچوہدری نے اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کی۔ پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا صوبے کی پولیس کام کررہی ہے۔ہمارے صوبے کی سول عدالتوں میں فیصلے ایک سال میں ہوں گے۔ اگر وفاقی حکومت کرمینل کیس کا فیصلہ ایک سال میں حل کرنے والی ہماری ترمیم پر دستخط کر دے تو عاصمہ کا قاتل بھی پکڑا جائے گا,اس موقع پرترجمان تحریک انصاف فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ صرف کے پی کے حکومت ہی واقعات کا نوٹس لیتی ہے۔ رائوانوار کیس ہو یا قصور واقعہ، سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کو حادثات ہونے کے بعد بھی ہوش نہیں آتی,دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مشعال خان قتل کیس کا فیصلہ سات فروری کو سنایا جائے گا۔ دیگر صوبائی حکومتوں کو چیلینج ہے کہ کے پی کے پولیس جیسے پروفیشنل اسٹینڈرڈز کسی اور صوبے کے پاس نہیں ہیں