نوازشریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی کہ مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ہے، مریم نواز

عمران خان کے بیان پر ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ،، کوئی دس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا ناممکن کام بھی کر گیا اور کوئی ساڑھے چار سال بعد بھی ناکامی کی شرمندگی کو الزامات میں چھپا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وعدے پورے کرنے کیلئے اور خدمت کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتاہے اور آرام قربان کرنا پڑتا ہے،، انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر آپ نے خدمت کی ہوتی تو آج یوں ہزیمت نہ اٹھانا پڑتی، نوازشریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی کہ مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیںہے،، ان کی ہر بات نوازشریف سے شروع ہو کر انہیں پر ختم ہوجاتی ہے