حکومت نے عوام پرپٹرول بم گرا دیا
وزرات خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق پٹرول 2 روپے 98 پیسے مہنگا ہوگیا۔ڈیزل کی قیمت میں5 روپے 92 پیسے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں5 روپے 94 پیسے اضافہ کردیا گیا۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 93 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سال 2018 کے آغاز میں بھی اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں 4 روپے6 پیسے،ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 96 پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا تھا،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے25 پیسے اضافہ کیا گیا تھا