اقوام متحدہ نےاسرائیل کی206کمپنیاں بلیک لسٹ کردیں

کمپنیاں مغربی کنارےمیں ناجائزآبادکاری سےمنسلک ہیں حماس رہنمااسماعیل ہنیہ بھی دہشت گردوں میں شاملاسرائیل کےخلاف مزاحمت کم نہیں ہوگی،حماس امریکی اقدام سےکوئی فرق نہیں پڑےگا،حماس
اقوام متحدہ نے صیہیونی بستیاں بسانے میں سرمایہ کاری کے الزام میں اسرائیل کی 200ے زائد کمپنیاں بلیک لسٹ کردیں،
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق آفس کے مطابق بہت سی امریکی اور اسرائیلی کمپنیاں مغربی کنارے میں ناجائز آبادی کاری اور صہیونی بستیوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کررہی ہیں،،جو غیرقانونی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،سولہ صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کسی کمپنی کا نام نہیں دیا گیا،،دوسری طرف اسرائیل اور امریکا نے اقوام متحدہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے،یاد رہے،،گزشتہ برس دسمبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غیرقانونی بستیوں کی تعمیر کےخلاف اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار داد بھی منظور کی تھی،