زندہ دلان لاہور نے سپر بلیو بلڈ مون کو ڈرم اور دف بجا کر منفرد انداز میں خوش آمدید کہا،
خوشی کا اظہار کرتےہوئے ڈرم بجایا جائے یا دف کی تھاپ سے ماحول کولگائے جائیں چار چاند ،، زندہ دلان لاہور ہر جشن کو منفرد انداز میں مناتے ہیں ،، یہ مناظر ہیں لاہور کے نجی کلب کے، جہاں سپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ہے سپر بلیو بلڈ مون عام چاند سے چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد زائد روشنی لئے آسمان پر چمکا تو لوگوں کی بڑی تعداد کو سحر زدہ کردیا،، لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے نظارے اپنوں کے ساتھ گزارے جانے والے لمحات کو مزید یاد گار بنا دیتے ہیں سپر بلیو بلڈ مون کا دلفریب نظارہ یوں تو اختتام پذیر ہوا مگر کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کے لئے محفوظ کر لیا گیا
کیمرہ مین زین العابدین کے ساتھ عائشہ عطا وقت نیوز لاہور