کراچی میں بھی نوسالہ بچی کے ساتھ ایک اور زیادتی کا کیس سامنے آگیا،

کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں نو سالہ بچی کو درندہ صفت ملزم نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،،اور متاثرہ بچی کو طبی معائنے کےلیے ہسپتال منتقل کردیا،دوسری طرف پولیس نے زیادتی کے الزام میں پڑوسی الیاس کو گرفتار کرلیا ہے،،پولیس کے مطابق ملزم علاقے میں ہی الیکٹرانکس اشیا کی مرمت کا کام کرتا ہے،،ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے،تاہم مزید قانونی کارروائی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی،،