فلسطینی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا،
امریکا نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے،،محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے،کہ اسماعیل ہانیہ کے حماس کے ملٹری ونگ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں،،جو مسلح جدوجہد کا حامی ہے،،اسماعیل ہانیہ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد امریکا نے ان کے اثاثے بھی منجمد کردیئے ہیں،،جب کہ سفری پابندیاں بھی عائد کردی گئی ہیں،،امریکا کاالزام ہے،،کہ اسماعیل ہانیہ متعدد اسرائیلی اور امریکی شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہیں،دوسری طرف حماس کاکہناہے،،کہ امریکی اقدام سے فرق نہیں پڑے گا،،اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کم نہیں ہوگی