ترک حکام کے مطابق اب تک جنگ میں750 سے زائد شرپسندوں کو ہلاک کر دیا گیا
ترک مسلح افواج کی عفرین میں زمینی جنگ جاری ہے ،، ترک حکام کے مطابق اب تک جنگ میں سات سو پچاس سے زائد شرپسندوں کو ہلاک کر دیا گیا،، ترک خبررساں ادرے نے ترک مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرکی جانب سے جاری اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ترک مسلح افواج نےشرپسندوں کی پناہ گاہوں، اسلحے کے ڈپوز اور ٹھکانوں سمیت 22 اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہےادھرترک صدر نے کہا ہے کہ اگرضروروت پڑی تو سب سے پہلے وہ خودعفرین جائیں گے ،،فرانس اور امریکہ کے صدور نے ترک صدر کو صبر کا مظاہرہ پیش کرنے کا مشورہ دے دیا ،، واضح رہے کہ ترک فوج نے شام میں یہ کارروائی 20 جنوری کو شروع کی تھی جس پر اسے بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا سامنا ہے۔