امریکی صدر اپنے متنازع بیانات سے باز رہے:چین

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کو خطرہ قرار دینے پر چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں امریکہ پر واضح کیا کہ اسے سرد جنگ کی دقیانوسی ذہینت کو ترک کر کے چین کے ساتھ مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے کوشش کرنی چاہیے،، اور ٹرمپ کو اپنے بیانات سے باز رہنا چاہیے، چین کی جانب سے کہا گیا کہ امریکہ اپنے اختلافات کو ایک حد میں رکھ کر دونوں ملکوں کی ترقی کے لیے کام کرے،، امریکہ اور چین کے مستحکم تعلقات پوری دنیا کے مفاد میں ہیں، دونوں ملکوں کے باہمی مفادات دونوں ملکوں کے باہمی اختلافات سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔