راولپنڈی کی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے4افراد زخمی ہوگئے
ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واقعہ گھر میں گیس لیکج دھماکے کے باعث چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ رات بھر گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھری تھی۔ اہلخانہ کی جانب سے ناشتہ تیار کرنے کیلئے ّآگ جلانے پر دھماکہ ہوگیا۔ ریکسیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں ابتدائی طبی امداد فراہم کر کہ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا ۔